لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی۔پی ایس ایل حکام کے مطابق ایونٹ کے 11ویں ایڈیشن کیلئے ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔
ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کیلئے کُل 5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔
ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔









