پی ایس ایل 154

پی ایس ایل ،لاہورقلندرزنے اسلام آبادیونائیٹڈ کو66 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چھٹی کامیابی سمیٹ لی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچ میں لاہورقلندرزنے اسلام آبادیونائیٹڈ کو66 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی کامیابی سمیٹ لی ،لاہور قلندرزنے مقررہ20اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر197رنز بنائے ،ہدف کے حصول کے لئے بعدمیںبیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم20اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنزبناسکی، ہیری بروک 49 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے102 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 27 ویں میچ میں لاہو رقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔م198رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے تقریباً تمام ہی بیٹرز آئو ٹ آف کلر نظر آئے اور زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ابتدائی اسپیل میں وکٹیں حاصل کرنے کی روایت بھی برقرار رکھی اور دو اوورز پر مشتمل اپنے پہلے ہی اسپیل میں دونوں اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور مبصر خان کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

رحمن اللہ گرباز 20 اور مبصر خان 6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے لیام ڈاسن نے کچھ مزاحمت ضرور کی تاہم وہ بھی 31 کے انفرادی اسکور پر زمان خان کی گیند ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان آصف علی اور محمد وسیم 12،12 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اعظم خان 10 جبکہ فہیم اشرف اور مرچنٹ ڈی لانگے دو، دو اسکور بناکر چلتے بنے ۔مڈل آرڈر بیٹر دانش عزیز 30 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث ،رئوف اور زمان خان نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے تھے۔

انگلش کرکٹر ہیری بروک نے 49 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹورنامنٹ کی تیسری سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل فخر زمان اور رائیلی روسو بھی ایڈیشن 2022 میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ہیری بروک کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے فخر زمان کے ہمراہ 101 رنز کی شراکت قائم کی۔فخر زمان نے 41 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر کی یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں چھٹی نصف سنچری ہے۔ فہیم اشرف نے 3 جبکہ لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں