عمرہ پالیسی 194

پی آئی اے کا نئی عمرہ پالیسی کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزنے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا،جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اورمدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جو کہ 31 دسمبر2020 تک لاگو رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا، جدہ اورمدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاونس دو بیگ 40 کلوگرام مقررکیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاونس کی اجازت ہوگی۔

مسافروں کو 5 لیٹرزم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کردی ہے جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کوسفرسے کم ازکم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں