جعفر بن یار
پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا،

* کورونا وائرس سے بچاو کیلئے پائلٹس اورفرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسینیشن کی جارہی ہے

* اوائل مئی تک پائلٹس سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

* دوسرے مرحلے میں قومی ایئر لائن کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی

* کراچی ، لاہور اسلام آباد میں فضائی میزبانوں اور ہوابازوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

* اڑھائی سو سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی
* پی آئی اے مکمل طور پر محفوظ عملے کے ساتھ پرواز کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے۔سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک
* ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر اس آفت سے محفوظ رہیں۔
سی ای او پی آئی اے









