ایمل ولی خان 39

پہلے پی ٹی آئی اور اب (ن) لیگ کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بناکر پیش کیا جارہا ہے،ایمل ولی خان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ابتدا میں پی ٹی آئی نے بھی اعلان کیا تھا کہ اگرٹرمپ اقتدار میں آئے تو ان کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوگا۔اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ جب ٹرمپ نے منہ موڑا تو اب وہی کردار ان کے نزدیک ناکامی کی علامت بن گیا ہے،

اب مسلم لیگ (ن) کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔اے این پی صدر نے کہا کہ ایک جنونی ذہن پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، کیا عالمی اقدار، اصول اور قوانین اب بھی کوئی حیثیت رکھتے ہیں؟ ایمل ولی خان نے کہا کہ وہ عالمی ادارے کہاں ہیں جو امن اور انصاف کیضامن ہونیکا دعویٰ کرتے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں