قمری سال 23

پہلی بار بیک وقت جنیوا میں پانچ زبانوں میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی شاندار نمائش

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے نئے قمری سال کے موقع پر جشن بہار منانے کی تقریب جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو ، پانچ زبانوں یعنی انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں میں ایک ساتھ نشر کیا گیا، جسے تقریب میں سب سے توجہ اور پزیرائی حاصل ہوئی ۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے جیا گوئی ڈے اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے مستقل نمائندوں سمیت چھ سو افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں