پاکستان

پہلا میچ بارش کی نذر ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

گیانا(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ۔20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج پروویڈنس سٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی۔ 20 میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا ٹی۔ 20 میچ یکم اگست کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔

ٹی۔ 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ12 سے 16 اگست تک جمیکا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ20 سے 24 اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔