اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنے ہوں گے،این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے ، پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنے ہوں گے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی سی میں فیصلے پرعمل اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث تاخیرکاشکارہے، فیصلے پرعمل کےلیےاین سی سی میں اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا سیاسی قیادتیں کورونا سے بچا کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کا پیغام دیں، این سی اوسی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویزاکتوبرمیں دی تھی۔