شی جن پھنگ 6

پھنگ لی یوان کا اپیک معیشتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں کی شریکِ حیات کے ہمراہ لِنگ نان کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش کا دورہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شریک رہنماؤں اور نمائندوں کی شریکِ حیات کے ہمراہ شین زین بے کلچرل اسکوائر میں ایک اجتماعی تقریب میں شرکت کی۔

پھنگ لی یوان نے مہمانوں کو لِنگ نان کے غیر مادی ثقافتی ورثے سے متعلق نمائش کا دورہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ لِنگ نان ثقافت چینی ثقافت کی ایک اہم شاخ ہے، جو انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی دانش کی عکاسی کرتی ہے۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ مہمانوں نے چینی روایتی ثقافت کی طویل تاریخ اور گہرے ثقافتی ورثے کے ساتھ ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کی کامیابیوں کو بھی سراہا اور چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

چلی کے صدر کی اہلیہ ماریا پیا ایڈریاسولا، جنوبی کوریا کے صدر کی اہلیہ کم ہائے کیونگ، فلپائن کے صدر کی اہلیہ لیزا آرانیٹا مارکوس، ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدرِ مملکت تو لام کی اہلیہ نگو فونگ لی، سنگاپور کے وزیرِاعظم کی اہلیہ لو تسی لوئی، تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم کی اہلیہ تھانانونگ اور چائنیز تائپے کے اقتصادی رہنما کے نمائندے اسٹین شی کی اہلیہ اے زی ہوا سمیت مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں