لاہور ہائی کورٹ 42

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر بتائے جو بھی بتانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں