لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
ترجمان وکلاء کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد وکلاء ہڑتال کریں گے۔صدر بابر مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ احتجاج صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، یہ اقدام عوامی مفاد اور عدالتی نظام میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔









