میاں نعمان کبیر 307

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہو رہا ہے: میاں نعمان کبیر

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

لگاتار دوسرے ماہ اضافہ کو مسترد کردیا ہے ، چونکہ گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 65 فیصد سے زیادہ ریکارڈ اضافہ کیا گیا تھا.

جس کی وجہ سے جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.30 فیصد تک پہنچ گئی تھی، اسکے باوجود ماہ اگست کیلئے فیول کی قیمتیں بڑھانا سمجھ س

ے بالا تر ہے ۔افراط زر کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر معاشی نمو کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید اور وائس

چیئرمین جاوید صدیقی کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں6روپے62پیسے فی لیٹر تک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر پٹرول بم گرا کر ملک میں ہوشربا مہنگائی

کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں

پٹرول سستا جبکہ ملک میں مہنگا سپلائی کیا جارہا ہے ۔ پٹرولیم پرلیو ی ٹیکس اور جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پر لاکر پٹرولیم مصنوعات

میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تیل کی قیمتیں اور افراط زر کا آپس میں گہرا تعلق ہ

ے ۔ جیسے جیسے ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، افراط زر ، جو پوری معیشت میں عمومی قیمت کے رجحانات کا پیمانہ ہے ،

اسی سمت اوپر کی طرف جاتا ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ افراط زر کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے .

جو تیل کی قیمتوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے فیول کی

قیمتوں میں اضافے ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ ، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی اور درآمدی صنعت کے خام مال پر

غیر معمولی فرائض عائد کرنے کی اقتصادی پالیسیوں کے اثرات کی وجہ سے افراط زر بہت اونچی طرف ہے۔ناصر حمیدنے کہا کہ

مہنگی پٹرولیم مصنوعات سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور مہنگی پٹرولیم

مصنوعات کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی

اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے اس لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ناجائز ٹیکسوں کو ختم کرکے

پٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں