48

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں وزارت توانائی، نیپرا، اوگرا ،وزارت پٹرولیم اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی فریق بنایا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 199(1) کے تحت توانائی بحران کو ختم کرنا اور اس پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، توانائی بحران پر قابو نہ پانے سے کاروبار اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا ہے کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور بلنگ کا یکساں نظام لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں