کراچی (رپورٹنگ آن لائن) رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہر گھر کے بجٹ پر حملہ ہے، پٹرول مہنگا ہو تو سبزی، آٹا اور ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت فائلوں کے نمبرز نہیں، عوام کی حقیقت دیکھے، پٹرول مہنگا ہونے کا اثر ہر کچن تک پہنچتا ہے، مہنگائی کا بوجھ عام آدمی کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت صرف نمبرز سے نہیں،عوام کے اعتماد سے چلتی ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے عام آدمی کی جیب پر براہ راست اثر پڑے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشی فیصلوں میں عوام کو ریلیف دے۔








