لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کے خلاف متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی جبکہ درخواست میں اوگرا وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے دو اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا، تین اپریل کو حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں صرف 80 روپے کمی کی جو عالمی مارکیٹ کے مطابق نہیں ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی اور پیڑول کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق میکانزم بنانے کا حکم دے۔









