اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ عالمی بحران میں حکومت کا فی لٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا بہت محنت کا کام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو محدود قرار دیتے کہا کہ اس کیلئے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی لمبی داستان ہے، اگر وہ سب نہ کیا ہوتا تو آج پٹرول 375 روپے فی لٹر ہونا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چند دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں، مشرق وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔









