اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی،صحت کارڈ اورراشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع آ جائیگی۔ پٹرول مصنوعات کے بعد اب دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔
فواد چوہدری کے مطابق صحت کارڈ اورراشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز اور زرداری کے لئے گئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔فواد چوہدری کو مہنگائی سے متعلق بیان پرتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔








