کامران ٹیسوری 28

پولیس فورس قانون کی حکمرانی اور عوام کے تحفظ کا مضبوط ستون ہے ، گورنرسندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پولیس فورس قانون کی حکمرانی اور عوام کے تحفظ کا مضبوط ستون ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت پولیس فورس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام / 28ویں انیشل کمانڈ کورس کے شرکاء سے گورنرہائوس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ شرکاء نے آئی ٹی مارکی، امید کی گھنٹی اور راشن کی تقسیم کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے انیشیٹیوز عوامی فلاحی ریاست کی جانب ایک بہترین قدم ہے۔

شرکاء نے گورنر سندھ کو تربیتی پروگرام اور پیشہ ورانہ تجربات سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے نوجوان پولیس افسران کی پیشہ ورانہ قابلیت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں