پولیس شہداء 33

پولیس شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہے ، ڈی پی او راشد ہدایت

اوکاڑہ
(شیر محمد)
پولیس نے شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کی زیر قیادت شہداء کے خاندانوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

شہید احسان اللہ، اے ایس آئی، 2006 میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ پولیس نے ان کے اہلِ خانہ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں تاکہ ان کی زندگی کو سہل اور محفوظ بنایا جا سکے۔
شہید کوٹہ پر شہید کی صاحبزادی کو باعزت سرکاری ملازمت فراہم کی گئی، مکمل گھر تعمیر کر کے شہید فیملی کے حوالے کیا گیا، اور رہائشی پلاٹ کا انتظام مکمل کیا گیا۔ علاوہ ازیں، بچوں کے لیے اسکالرشپ اور تمام تعلیمی اخراجات پولیس کی جانب سے سنبھالے جا رہے ہیں
پولیس ہر تہوار اور خوشی کے موقع پر شہید کے خاندان کے ساتھ بھرپور شرکت کرتی ہے تاکہ انہیں احساس دلایا جا سکے کہ قوم اور ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کہا:
“شہید کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اور ان کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہماری اولین ترجیح شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں