شرجیل انعام میمن 56

پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے،شرجیل میمن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔

کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ آتشزدگی واقعے پر وزیراعلی سندھ نے جو کمیٹی بنائی ہے، وہ ایک ایک چیز کو دیکھے گی اور تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی۔ واقعہ کے جو بھی محرکات سامنے آئیں گے، وہ سب کو بتائے جائیں گے۔سینئر وزیر نے کہا کہ گل پلازہ میں اس وقت بھی ریسکیو کا عمل چل رہا ہے اور لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ جو لاشیں شناخت کے قابل نہیں، ان کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

وہ لوگ لاپتہ ہیں، ان کے اہلخانہ کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈی این اے کے لیے اپنے سیمپل دیں، تاکہ شناخت ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں کھلونوں اور الیکٹرانک آئٹمز کی دکانیں تھیں۔ ان چیزوں میں بیٹریز ہوتی ہیں۔ آگ کے پھیلنے کی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے۔شرجیل میمن نے اس وقت پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایگزٹ نہیں ہے۔ حکومت عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کرتی ہے اور کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں