وزیراعلی بلوچستان

پوری قوم اتحاد واتفاق کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہے،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں شروع کررکھی ہیں، پوری قوم اتحاد واتفاق کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے

، قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر خصوصی پیغام میں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ قائد کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں، ان اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، رواداری، روشن خیالی اور جمہوریت کا فروغ قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے،انکا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں شروع کررکھی ہیں،

پوری قوم اتحاد واتفاق کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے بیش بہا قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا، بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔