پوتین 155

پوتین کل امریکی ہم منصب کے ذریعہ تجویز کردہ بین الاقوامی ماحولیاتی سمٹ میں ایک ویڈیو کال میں شریک ہوں گے

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے اپنے روسی ہم منصب سے دوطرفہ امور ، علاقائی اور عالمی امور اور امریکی اور روسی صدور کے مابین ایک سربراہ اجلاس کے انعقاد کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے ایک بیان میں کہا کہ سولیوان اور روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نیکولائی پٹروشیف نے فون پربات چیت کی اور دونوں رہ نمائوں کا ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری پیٹروشیف نے اپنے امریکی ہم منصب سولیوان کوباہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی تیاری سے آگاہ کیا۔

ایجنسی نے روسی سلامتی کونسل کے حوالے سے کہا کہ پیٹروشیف نے سولیوان سے کہا تھا کہ روس پر عائد مغربی پابندیاں بے بنیادہیں۔کریملن کے اعلان کے مطابق ،روسی صدر ولادی میر پوتین جمعرات کو امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ذریعہ تجویز کردہ بین الاقوامی ماحولیاتی سمٹ میں ایک ویڈیو کال میں شریک ہوں گے۔کریملن نے ایک بیان میں کہاکہ صدرپوتین موسمیاتی تبدیلی کے منفی نتائج پر قابو پانے کے لئے وسیع بین الاقوامی تعاون کے قیام کے تناظر میں روس کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔22 اور 23 اپریل کو ہونے والے اس ورچوئل سمٹ میں مجموعی طور پر 40 عالمی رہ نماں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں