چینی کی قیمتیں 45

پنجاب، 4ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت نے 4ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کردیا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15جولائی سے 14اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور پرچون قیمت 173روپے فی کلو فروخت ہوگی۔15اگست سے 14ستمبر تک چینی کی ایکس مل قیمت167روپے اور پرچون 175روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

15ستمبر سے 14اکتوبر تک چینی کی ایکس مل قیمت 169روپے اور پرچون کی 177روپے فی کلو فروخت ہوگی۔15اکتوبر کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 171روپے ہوگی جبکہ پرچون میں چینی 179روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں