پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے مزمل ستارہ دختر بشارت علی کوریاضی کے مضمون میں ان کے’کیو -رنگ تصویر فجی ماحول کے تحت گراف ساخت کے اخراجات ‘ کے موضوع پر،سمبل نوشین دخترفہیم عارف کو فارمیسی (فارماسوٹکس) کے مضمون میں ان کے’مریض بچوں میں کثیر الادویہ سے مزاحمتی ایسچیریچیا کولی میں نیو دھلی میٹیلوبیٹا لیکٹمیز کی سالماتی خصوصیات’ کے موضوع پر،عبدالرئوف ولدمحمد رفیق کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’مواد سے متعلقہ سرگرمیوں کے گیارھویں جماعت کے طلباء کی انگریزی عبارت کی تفہیم اور لکھائی کی مہارتوں پر اثرات کا مطالعہ’ کے موضوع پر،

نثار عابد ولدعابد علی کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’پنجاب میں ثانوی سطح پر طلبہ کی تعلیمی تحصیل کے عناصر اور تحصیل کے مابین ارتباط’ کے موضوع پراورنمرہ افضل دخترمحمد افضل بھٹی کوذوولوجی کے مضمون میں ان کے’لاہور کے ہسپتالوں کے اندرونی ماحول میں فضائی معیار کا جائزہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔