آن لائن داخلوں

پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس کے آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔تفصیلات کے مطابق ریگولر،لیٹ کالج اورپرائیویٹ ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم10جون 2021ء تک اور ڈبل فیس کے ساتھ11 تا15جون2021تک فارم جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔