پنجاب یونیورسٹی 19

پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدوارں کی انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے 2026 سیشن میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس میں شرکت کے لئے امیدوار 25 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 14 جون کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبرانٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایل ایل بی میں داخلے کے لئے لیٹ کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ بھی لازمی ہے اور تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں