لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹوسپلیمنٹری2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تمام لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم7اپریل2022ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔
امیدواروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ تمام داخلے آن لائن ہوں گے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیںکیا جائے گا۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔







