لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ۔I ،II،III، IV اور V کے سالانہ امتحانات 2021ء اور ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ۔I ،II اورIIIکے سالانہ امتحانات 2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریگولراورلیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن فارم15جون 2021ء جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 16 تا22جون2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔