فیاض چوہان 380

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ جیل افسران کی ملکیت بھینسوں کی دیکھ بھال قیدی کرتے ہیں

مزید انکشافات میں کیا کہتے ہیں

جعفر بن یار سے،

صوبائی وزیر جیل نے ڈی جی پی آر آفس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جیل کے ڈی آئی جیز،سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی وغیرہ نے اپنے گھروں میں پندرہ سے بیس بیس ملازمین رکھے ہوئے تھے، وہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ختم کروایا اور اب سب کو چار چار ملازمین رکھنے کی اجازت ہے،گزشتہ 72 سالوں سے جاری اس کام کو ختم کروایا،،،،،
جیل
صوبائی وزیر نے بتایا کہ جیلوں کی کینٹینوں میں آٹھ سو کی چیز پندرہ سو اور ایک سو کی چیز تین سے چار سو میں فروخت ہوتی ہے اس پر ایکشن لیا،،،،
جیل
صوبائی وزیر نے سب سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں کے افسران نے اپنے گھروں میں تیس ،تیس چالیس بلکہ سو سو بھینسیں رکھی ہوئی تھیں،،،،جس کو آرٹیکل کے ذریعے ختم کروایا اور سب کو دو دو بھینسیں رکھنے کی اجازت دی،،،ان بھینسوں کے اخراجات بھی سرکاری سطح پر ہوتے تھے، بھینسوں کے دودھ کا استعمال ذاتی سطح پر ہوتا تھا
جیل
پہلی دفعہ اس قانون پر میں نے عمل کروایا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں