رینٹل پاور کیس

پنجاب کے مختلف علاقوں سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، راجہ پرویز اشرف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، تمام لوگ پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم نے اوکاڑہ میں کامیاب مارچ کیا، کسانوں نے جوش و ولولے سے ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں شرکت کی، ملکی زراعت اور نظام کو بہتر بنانے کےلئے کسانوں نے بات کی،

پیر کو پھر پاکستان کے کئی اضلاع میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ ہو گا، ہم مشکل گھڑی میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری قیادت 27فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ شروع کرے گی، یہ لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا ہو گا، ہمیں یقین ہے کہ لانگ مارچ نظام کو صحیح کرنے میں کارگر ثابت ہو گا،یہ مارچ عوام کےلئے اور مہنگائی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تصادم نہیں ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی نے کبھی تصادم کا راستہ نہیں اپنایا، پیپلز پارٹی نے جمہوری ذمہ داریاں اسمبلی کے اندر اور باہر پوری کی ہیں، بہت سے ارکان چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے، عوام کے حق کےلئے تو ہم اکیلے ہی نکل پڑے ہیں، ہر وقت میدان عمل میں ہیں اور یہی ہماری سیاست ہے، حکومت نے ملک میں غیر یقینی کی کیفیت پیدا کر دی ہے، حکومتی اقدام سے ملکی ترقی رک گئی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے،معاشی استحکام کےلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ صدارتی نظام کسی کی خواہش ہے، ہمارا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنی ہے تو وہ اپنی سمت پورے کرے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا