عثمان بزدار 166

پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر تیزی سے کام جاری،عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا، حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں