چھٹیاں 208

پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں، نوٹیفکیشن عدالت پیش

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ، پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ،لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے چھ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں تین جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔

ضلع جہلم، میانوالی ،اٹک ، مظفر گڑھ ،چکوال ،بھکر اور راولپنڈی میں تین سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ راجن پور ،لیہ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی تین سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں