شہباز گِل

پنجاب کی پارٹی ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ جاری ہے، شہباز گِل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب کی پارٹی نون لیگ میں ٹوٹ پھوٹ جاری ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نون لیگی قیادت ایم پی اے صاحبان سے ہاتھ تک نہیں ملاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے ایم پی ایز کے گھر جا کر منتیں کرتے ہیں کہ وہ اپنا بیان واپس لیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ملک دشمن بیانیہ اب نہیں چلنا، بھلے عدالتوں میں گلے ملیں یا رات کی خفیہ ملاقاتوں میں پاں پڑیں۔