پنجاب

پنجاب کی جیلوں میں کورونا بڑھنے کا خدشہ پیدا،حکومت کا بڑا فیصلہ

جعفر بن یار

کرونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کیلئے جیل میں قیدیوں پر بھی بڑی پابندی عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اب فیملی اورعزیزواقارب بھی قیدیوں سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔

پنجاب
ملاقات پر پابندی دس دن کیلئے عائد کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب

نوٹیفیکیشن کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کوروکنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، جیلوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کے لئے زور دیا گیا ہے تاکہ قیدی متاثر نہ ہوں۔

ابتدائی طور پر پابندی کااطلاق دس دن کیلئے ہوگا، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پابندی ہٹانے یا بڑھانے کا فیصلہ ہوگا۔