جعفر بن یار
پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ جیل خانہ جات کے سئینر افسر کو وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کا چئیرمین مقرر کر دیا ہے.
اس سے قبل سی ایم آئی ٹی کا چئیرمین ڈی ایم جی گروپ لے افسر یا کسی دوسرے گروپ کے افسر کو لگایا جاتا رہا ہے.
پنجاب حکومت نے محکمہ جیل کے سینر افسر کوکب ندیم وڑائچ کو سی ایم آئی ٹی کا چئیرمین تعینات کر دیا ہے،کوکب ندیم وڑائچ سی ایم آئی ٹی میں بطور ممبر فرائض سر انجام دے رہے تھے.
پنجاب حکومت کی جانب سے کوکب ندیم وڑائچ کی بہتر کارکردگی کی بنا پر بطور چئیرمین سی ایم آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے.
چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے گریڈ بیس کے افسر کوکب ندیم وڑایچ کو چئیرمین وزیر اعلی انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا ہے