جیل میں قیدیوں

پنجاب کی ایک جیل میں قیدیوں کے لئے ٹماٹر نہ دینے پر آئی جی جیل کا ایکشن

لاہور(نیوز رپورٹر)
رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے نے سرکاری دستاویزات کی کاپی حاصل کر لی
 سرکاری دستاویزات
آئی جی جیل پنجاب نے شیخوپورہ جیل میں ٹماٹر سپلائی نہ کرنے پر کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا
آئی جی جیل پنجاب
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سپرنٹنڈنٹ جیل شیخوپورہ کی رپورٹ پر انکوائری کرتے ہوئے سبحان انٹرپرائزز نامی کمپنی کو 5 سال کے لئے پنجاب بھر میں بلیک لسٹ کر دیا ہے

سبحان انٹرپرائزز پر الزام تھا کہ کمپنی نے معاہدے کے باوجود یکم جنوری 2020 سے 30 جون 2020 تک شیخوپورہ جیل میں ٹماٹر سپلائی نہ کیئے

جس پر جیل انتظامیہ نے کمپنی کو متعدد خط لکھے لیکن کمپنی معاہدے پر عمل درآمد نہ کرسکی

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ذاتی شنوائی کا موقعہ دیا تو بھی کمپنی اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہی

بعد ازاں آئی جی نے کمپنی کو 5 سال کے لئے بلیک لسٹ کر دیا

بلیک لسٹ ہونے کے بعد مذکورہ کمپنی پنجاب میں کسی بھی سرکاری محکمے کے ساتھ اگلے 5 سال تک کام نہیں کر سکے گی