ملتان (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ٹوٹ بٹوٹ قرار دے دیا، پیر کے روزملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ انہیں (عمران خان کو)ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا وزیراعلی چاہیے اور ہمارے عثمان بزدار ٹوٹ بٹوٹ ہیں جو بنی گالا سے چلتے ہیں،
عظمی بخاری نے کہاکہ پنجاب کا سارا کنٹرول عمران خان کے پاس ہے، بتایا گیا کہ عثمان بزدار سادہ اور شریف ہے، انہوں نے لوٹ مار کی انتہا کی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے سو رہے ہیں، عثمان بزدار کی کرپشن کی فائلوں پر مٹی ڈالی ہوئی ہے۔