آئی جی پولیس پنجاب 491

پنجاب پولیس نے خواجہ سرابھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔

شہبازاکمل جندران۔۔

آئی جی پولیس پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں
آئی جی پولیس پنجاباجہ سراوں سے کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں رکھا جاتا اور کسی بھی عہدے پر بھرتی کے لئے خواجہ سرا دوسرے شہریوں کی طرح ڈیل کئے جائینگے اور میرٹ پر پورا اترنے والے خواجہ سراوں کو پولیس میں نوکریاں دی جائینگی۔
آئی جی پولیس پنجاب
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر التوا محمد نواز عرف عاشی جان بنام گورنمنٹ آف پنجاب نامی رٹ پٹیشن میں تحریری جواب دیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ان کے محکمے میں خواجہ سراوں سے جنس کی بنیاد پر کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھا جاتا۔اور خواجہ سرا پنجاب پولیس میں ہر طرح کی ریکروٹمنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ادھر خواجہ سرا رہنما عاشی جان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کا بیان قابل تحسین ہے لیکن اس کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
پنجاب پولیس سمیت تمام سرکاری ادارے نوکریوں کے اشتہارات میں خواجہ سرا کا ذکر کریں اور ملازمتوں میں خواجہ سراوں کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں