شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔پی سی ٹی بی کے ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ عبداللہ فیصل کی سفارشات پر بورڈ نے مخصوص پبلشرز کی 2018-19 میں جمع کروائی جانے والی 49 پرانی کتابوں/ مسودوں کو پرنٹنگ کے لئے ایک او سی دینے کی منظوری دیدی ہے۔
ان میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، گوہر پبلشرز، کیمبرج یونیورسٹی پریس، آفاق پبلشرز، بک برو، ایمکے بکس انٹرنیشنل، بابر بک ڈپو، الباکیو انٹرنیشنل اور آئی ٹی سیریز جیسے پبلشرز شامل ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائیریکٹر مینو سکرپٹ عبداللہ فیصل نے متذکرہ بالا پرنٹرز، پبلشرز کی کتابوں اور مسودوں کو این او سی جاری کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لی اور بہت سے ناگزیر امور کو نظر انداز کیا۔
اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے پی سی ٹی بی کے ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ عبداللہ فیصل سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے اجتناب برتا۔