مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبے میں میٹرک امتحانات میں پہلی بار3ڈی میٹرکس بار کوڈ رولنمبر سلپ جاری کی جائے گی تا کہ امتحانی مراکز میں بوٹی مافیا کا 100فیصد خاتمہ ہو سکے .
3ڈی میٹرکس رولنمبر سلپ4مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحان میں پہلی بار جاری کی جائیں گی وزیر اعلی پنجاب مریم نوز شریف کے ویڑن کے مطابق اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجو کیشن ڈاکٹر فرخ نوید کی خصوصی دلچسپی کے باعث آئندہ منعقد ہونے والے امتحانات میں پہلی بار3ڈی میٹرکس بار کوڈ رولنمبر سلپ جاری کی جائیں گی یہ رولنمبر سلپ میٹرک امتحان اور بعد ازاں انٹرمیڈیٹ کے امتحان2025میں جاری ہونگی تاکہ امتحانات میں بوٹی مافیا کا سو فیصد خاتمہ ممکن بنایا جاسکے .
وزیر اعلی کے ویڑن کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی جانب سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد پر بھی بار کوڈ لگا دیا گیا ہے جس کے باعث جہاں اسناد کی شناخت آسان ہوگی وہیں پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو بھی اسناد ہولڈر کی اسناد بارے آن لائن تصدیق کرنا بہت آسان ہوجائے گا اور اس بار کوڈ کے باعث ڈ گریوں کی تصدیق کے لیے تعلیمی بورڈ میں جو رش لگا رہتا ہے.
اس میں بھی کمی واقع ہوگی اس حوالے سے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ2025میں منعقد ہونے والے میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں جاری ہونے والے تمام رزلٹ کارڈز اور اسناد پر بھی بار کوڈ اپلائی کیا جائے گا جبکہ2026میں تمام امتحانی سنٹرز میں انٹری بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی جس کے لیے امیدوار کو مقررہ وقت سے قبل امتحانی سنٹر پر آنا ہو گا تاکہ بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر کے امیدوار دئیے گئے وقت پر امتحانی سنٹر میں داخل ہو کر پیپر دے سکے اس حوالے سے تعلیمی بورڈ تمام امتحانی سنٹرز کے لیے تقریبا 1ہزار بائیو میٹرک مشینیں خریدے گا جو ہر امتحانی سنٹر پر امیدواروں کی شناخت کے لیے نصب کی جائیں گی تاکہ کسی اصل امیدوار کی جگہ دوسرا کوئی امیدوار امتحان نہ دے پائے۔