لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہو رہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی ادارے بحال کرنے کیلئے 28 جولائی تک مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات عدالت کے رو برو پیش ہو ئے ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف سیکرٹری سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے کیوں بحال نہیں کیے؟
چیف سیکرٹری نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ کمیٹی نے کیا کرنا ہے؟ اور کب کام شروع کرے گی؟جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے پنجاب حکومت کو عمل کرنا ہوگا۔