کتابیں چھاپنے

پنجاب حکومت کا کتابیں چھاپنے پر خرچہ کم کرنے کا فیصلہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت کا کتابیں چھاپنے پر خرچہ کم کرنے کا فیصلہ۔

اب سرکاری سکولوں کے سو فیصد بچوں کو مفت نئی کتابیں نہیں ملیں گی۔ پنجاب حکومت سرکاری سکولوں کو نئے سیشن کیلئے 70 فیصد نئی کتابیں فراہم کرے گی جبکہ باقی کتابیں تمام سکولز میں بک بینک بنا کر بچوں سے پرانی کتابیں واپس لے پوری کی جائیں گی۔

سرکاری سکولز کیلئے مفت کتابوں کے ویئر ہاوس میں تعینات انچارج عاکف منیر کہتے ہیں سکولز کو کچی سے تیسری جماعت تک سو فیصد نئی کتابیں ملیں گی۔ چہارم اور پنجم کی 80 فیصد جبکہ ششم تا دہم کی 50 فیصد کتابیں نئی ملیں گی۔

باقی کتابوں کیلئے سٹوڈنٹس سے پرانی کتب لے کر بک بینکس قائم کئے جائیں۔ کلاس نہم کی سلیبس تبدیل ہونے والی کتابیں انگریزی، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں ملیں گی۔

کلاس دہم کی پاکستان اسٹڈیز بھی سو فیصد بچوں کو نئی فراہم کی جائیں گی۔ اساتذہ نے والدین اور بچوں سے اپنی کتابیں محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس سال کی نئی کتابیں اگلے سال نئے بچوں کے استعمال کے قابل رہ سکیں۔