227

پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات کر دیا

جعفر بن یار

چند روز قبل وزیر اعلی پنجاب نے سیالکوٹ جیل کا دورہ کیا تھا،جیل میں ناقص انتظامات اور قیدیوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا،

جس پر وزیر اعلی پنجاب نے سیالکوٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشتیاق گل اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ،

آج پنجاب حکومت نے کافی دنوں کے بعد سیالکوٹ جیل میں سپرنٹنڈنٹ جیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اظہر جاوید کو آن پے سکیل ترقی دے کر سیالکوٹ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا یے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں