داخلہ بند 153

پنجاب بھر کے گرلز سرکاری سکولوں میں مرد افسران کا داخلہ بند

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے سرکاری گرلز سکولوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مرد) کی جانب سے کی جانے والی سکولوں کی انسپکشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نییہ پابندی مرد افسران کی جانب سے گرلز سکولوں کی انسپکشن کے باعث خواتین اساتذہ کو ہراسا کئے جانے کے واقعات میں اضافے کے بعد عائد کی ہے اور حکم دیا ہے کہ ا?ئندہ گرلز سکولوں کی انسپکشن کے لئے مرد افسران کی بجائے خواتین افسران کو بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں