لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی سول و سیشن عدالتوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نیا شیڈول یکم نومبر 2025ء سے 31 مارچ 2026ء تک نافذ العمل ہوگا۔
پیر تا جمعرات اور ہفتہ کو عدالتیں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک کھلی رہیں گی، جمعہ کے روز عدالتیں صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک کھلی رہیں گی۔ نیا شیڈول پنجاب کی تمام سول و سیشن عدالتوں، بشمول مری، پر لاگو ہوگا۔