گرماکی تعطیلات

پنجاب بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر تمام سرکاری اورنجی اسکولزمیں موسم گرماکی تعطیلات آج یکم جولائی سے شروع ہو کر ایک ماہ تک جاری رہیں گی

سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر تمام سرکاری اورنجی اسکولزمیں موسم گرماکی تعطیلات آج یکم جولائی سے شروع ہو کر ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات ہو گئی۔اج یکم جولائی سے سرگودھا سمیت صوبہ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہیامسال موسم گرما کی تعطیلات صرف ایک ماہ تک دی جائیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں یکم اگست تک تعطیلات رہیں گی۔موسم گرما کی تعطیلات کے حوالہ سے محکمہ تعلیم کے حکام نے والدین اور تعلیمی اداروں کے طلبائ و طالبات سے کہا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران اپنیگھروں پر رہیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد برقرار رکھیں۔