سکول کھولنے 203

پنجاب بھر میں سکولز کھو لنے کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی سکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کل مورخہ 7 ستمبر

بروز پیر کو کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس کی زیر صدارت 7 ستمبر کو ہونے اس اجلاس میں سرکاری اور نجی تعلیمی

اداروں کے کھلنے کے حوالے سے تیار کئے گئے کرونا ایس او پیز کے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے طے کی گئی حکمت عملی

کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھلنے کے بعد سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا

جائزہ لینے کے لئے مختلف انسپکشن کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہے۔ جو سکول کھلنے کی صورت میں گاہے بگاہے سکولوں میں

جا کر ان معاملات کی انسکپشن کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں