لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی،پنجاب اسمبلی میں یہ قرار داد مسلم لیگ نون کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی،
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بجلی کی قیمت میں 1روپے 38پیسے اضافے کی مذمت کرتا ہے،جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثربراہِ راست تمام ضروریاتِ زندگی کی اشیا پر پڑتا ہے، قرارداد کے ذریعے مسلم لیگ نون نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔