سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن )ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔جس کیلئے طلباء و طالبات رول نمبر سلپ جاری کر کے امتحانی مراکز قائم اور نگران عملہ تعینات کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام 10 جولائی سے انٹرمیڈیٹ کے امتخانات کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گے .
جن میں طلباء و طالبات کو رولنمبر سلیپس جاری کر کے امتخانی سنٹرز اور نگران عملہ کے ساتھ سکیورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ امسال این سی او سی کے ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے جبکہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہونا متوقع ہیں۔