ٹرمپ 49

پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی برقرار رکھنے کا ارادہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں۔۔ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاوس کے قریب افغان شہری نے فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔افغان شہری رحمان اللہ لکنوال 2021 میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں